ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں تمام محکموں کے افسران بھی شریک تھے،اجلاس میں ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے موثر اقدامات جاری رہنے چاہیے تاکہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے، ڈپٹی کمشنر نے کباڑ خانوں ،ٹائرشاپس،قبرستانوں،پودوں کی نرسریوں اور دیگر مشتبہ جگہوں پر بھی گہری نظر رکھنے کی تاکید کی- انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں معمولی سی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس میں تعطل نہیں آنا چاہیے اور اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے تاکہ کوئی جگہ کلیئرنس کے بغیر نہ رہے،اجلاس کے دوران محکمہ ہیلتھ کے افسران نے ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button