انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اور چوتھے روز کے اہداف کے حوالہ سے پولیو ویکسین پینے والے بچوں کے اعدادوشماراور محکمانہ کارکردگی بارے آگاہ کیا۔چار دنوں میں مجموعی 98 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے مہم کے آخری دن تمام ٹیمیں بھرپور محنت کریں،کوئی بچہ پولیو کی دو بوندوں سے محروم نہ رہے۔ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری اور پولیو مہم کی کامیابی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button