ٹوبہ ٹیک سنگھ میں "اب گاوں چمکیں گے” پروگرام کے تیسرے فیز کا آغازہوگیا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں "اب گاوں چمکیں گے” پروگرام کے تیسرے فیز کا آغازہوگیا ہے۔ جس میں ہر تحصیل میں پانچ دیہات کو ماڈل ویلج کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ندیم بلوچ نے چک نمبر 326 اور 328 کا وزٹ کیا اور کہا کہ پروگرام کے پہلے اور دوسرے فیز کے کامیاب انعقاد کے بعد حکومت کی جانب سے اب گاو¿ں چمکیں کے پروگرام کے تیسرے فیز پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ عوامی سطح پر بھی اس پروگرا م کو پذیرائی مل رہی ہے اور لوگوں میں جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسر ے فیز کے تحت ابتدائی طور پر ہر تحصیل میں پانچ دیہات کو منتخب کر کے انہیں ماڈل ویلج کا درجہ دیا جائے گا، جہاں صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے مطابق اقدامات میں جدت لائی جائے گی۔ان دیہات میں لوکل گورنمنٹ اور پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف ماڈل منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے، تیسرے فیز کے تمام امور کی مانیٹرنگ بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر ہو گی جس کے لیے پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ڈیش بورڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button