بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے حوالہ سے انسداد پولیوکی قومی مہم خاص اہمیت کی حامل تھی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے حوالہ سے انسداد پولیوکی قومی مہم خاص اہمیت کی حامل تھی ، جو تمام ورکرز اور افسران کی محنت سے ہم نے اپنے نتائج کو سو فیصد حاصل کیا۔ پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے، ضلع میں انسداد پولیو کی قومی مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ ہیلتھ کے افسران ، ہیلتھ ویکسی نیشن ٹیمیں اور والدین اہم کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی مجموعی پانچ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مجموعی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 لاکھ 33 ہزار 838 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ٹارگٹ تھا جب کہ ضلع میں مجموعی طور پر پانچ روز کے دوران 4 لاکھ 34 ہزار 469 بچوں کو ویکسین پلائی گئی جو ٹارگٹ کا 100 فیصد سے زائد بنتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ تمام افسران اور پولیو ٹیموں کی مشترکہ کوششوں سے ہم نے ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا ہے۔جو قابل ستائش ہے۔انہوں نے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button