ضلع بھر میں شہریوں کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں شہریوں کو سستے داموں اشیائ خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار نے کہا کہ اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا فعال کردار ادا کریں روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کا معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کریں بلکہ ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے دکان کو سیل کریں اور دکاندار کو گرفتار کریں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button