ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان زیر صدارت ریونیو پرائس اسسٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان زیر صدارت ریونیو پرائس اسسٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، محکمہ ایکسائز ، محمکہ بلڈنگ ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی آر نے کہا ہے کہ محاصل حکومتی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہوتے ہیں جو قومی تعمیر کے کاموں میں خرچ کئے جا تے ہیں، زمین کے ریٹس طے کرتے وقت مارکیٹ ویلیو کو مدنظر رکھا جائے اور ریونیو کی وصولی کے دوران پیش آنے والے ایشوز کو حل کیا جائے اور اس کے ٹارگٹ کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، حکومت محاصل عوام کی فلاح و بہبو دکیلئے نافذ کر تی ہے جس کی ادائیگی ہر ادارہ اور شہریوں کی اولین ذمہ داری ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ ادارے ریونیو میں اضافہ کیلئے متحرک ہوں اور اس کی باقاعدہ پراگرس رپورٹ بھی پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ لینڈ اسسمنٹ کمیٹی کا تسلسل کے ساتھ اجلاس بھی بلایاجائے، انتظامیہ کا بنیادی کام ریونیو کا حصول ہے اور تمام محکموں کی کارکردگی کا اندازہ اس کے ٹارگٹ کے حصول سے ہوتا ہے اسی لیئے ریونیوکا حصول یقینی بنایا جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button