کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا نے پاکستانی نژاد کینیڈین محمد اسحاق کو مِسی ساگا شہر سے اگلے فیڈرل الیکشن میں اپنا آفیشل امیدوار نامزد کر دیا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے) کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا نے پاکستانی نژاد کینیڈین محمد اسحاق کو مِسی ساگا شہر سے اگلے فیڈرل الیکشن میں اپنا آفیشل امیدوار نامزد کر دیا ہے،جو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاں چک نمبر 293گ ب شیروں کے معروف قانون دان چوہدری عبدالمجید عابد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے بھائی ہیں،محمد اسحاق پارٹی کے پہلے مسلم امیدوار ہیں جنہیں پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے اور وہ پارٹی لیڈر پیئر پولیور کی قیادت میں الیکشن ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں، محمد اسحاق مِسی ساگا سنٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے جہاں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں رہتی ہے، وہ 2004 میں کینیڈا مائیگریٹ ہوئے تھے، وہ کافی عرصے سے کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں،کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا اس وقت کینیڈین پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹی ہے اوراس کے لیڈر پیئر پولیور حالیہ سروے کے مطابق مقبولیت میں لبرل پارٹی کے لیڈر وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو سے آگے جا رہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button