بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ، ذوالفقار علی زلفی

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 106 چوہدری ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ،اس کی گذشتہ ادوار میں کوئی نظیر اور مثال نہیں ملتی،لاکھوں مستحق پاکستانی مستفید ہورہے ہیں،ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور غریبوں کو پرموٹ کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں، ریڑھی بانوں ،مزدوروں اور خصوصا غریبوں کی جماعت ہے اور غریبوں کے حقوق کے اصول کے لیے جدو جہد کرتے رہے ہیں اور کرتے رہے گے،ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پیپلز پارٹی اپنے منشور اور نظرئیے پر انتخاب لڑرہی ہے، پیپلز پارٹی نے جو منشور پیش کیا ہے اس پر مکمل عمل درآمد ہو گا، انشا اللہ آئندہ وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ووٹرز باخوبی جانتے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی اقتدار کے دور میں کرپشن اور انتقامی سیاست نہ کی ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کون کیا ہے ماضی گواہ ہے ہماری کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،میں اور میرے بھائی چوہدری جبار مرحوم اور میری بھابھی سابق صوبائی وزیر محترمہ نیلم جبار چوہدری نے اپنے دور اقتدار میں حلقے کے عوام کی جس طرح سے بے لوث خدمت کی وہ سب کے سامنے ہے،8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سے وعدہ وفا کریں،اوراپنے علاقے کی تقدیر بدلیں،اور غلامی کی زنجیروں کو توڑیںجنہوں نے حلقہ کی یہ حالت کی ہے انکو مسترد کریں،پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی منشور "عوامی معاشی معاہدہ” ہے، جو ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کا 10 نکاتی ایجنڈا ہے،لاکھوں گھر ، صحت ، تعلیم ، بجلی اور بے روزگار لوگوں کو روزگار صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی دے سکتی ہے،ووٹ کو ضائع مت کرے ، کامیابی ملی تو وہی سنہری دور پھر لائینگے،جو بینظیر بھٹو کے وقت میں تھا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی استحکام کی سیاست کی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی عوام کو مشکل حالات سے نکالیں گے،پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر اقتدارمیں آئے گی، انشا اللہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ٹھوس پالیسی بنائے گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button