اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ندیم بلوچ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ندیم بلوچ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، انتقال اراضی کے زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا.ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج اور سٹاف کے رویہ کے بارے اور دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈسنٹر پر مختلف فیس ہائے کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر کسی بھی ٹاﺅٹ مافیا کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔سائلین کو ٹوکن پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔دفاتر میں عوام کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button