سٹار ان اکیڈمی سکول آف سائنس کی سالانہ پرُوقار تقریب کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے) سٹار ان اکیڈمی سکول آف سائنس کی سالانہ پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ادارہ ھذا کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات کو مہمان اعزاز سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عامر ندیم سدھو ایڈووکیٹ، سید لیاقت علی شاہ،ڈائریکٹر اکیڈمی سید عاطف رضا ،سید عاقب رضا،سیدثاقب رضا، سرپرست اعلی پریس کلب و سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو،شیر علی ودیگر نے انعامات سے نوازا،اس موقع پر ،اس موقع پر ملی نغمے اور رنگا رنگ ٹیبلوز بھی پیش کیئے،طلبا و طالبات نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علم کے حصول کے لیے ہم جذبے کے ساتھ کوشش و کاوش کرتے رہیں گے اور اعلی حصول علم کے بعد وطن عزیز پاکستان کی اپنے اپنے شعبہ جات میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پیارے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،اس موقع پر اسکول ھذا کے اساتذہ اکرام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی انتہائی جانفشانی اور ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے نسل نو کو وطن عزیز کی خدمات کے لیے تیار کریں گیاور جدید علوم سے نئی نسل کو آراستہ پراستہ کرنے میں فروگزاشت نہیں کریں گے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button