جامعہ مسجد گلزار مدینہ ریلوے اسٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 114 واں ماہانہ درس قرآن حدیث

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )انجمن دارالعلوم مہریہ رضویہ رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام جامعہ مسجد گلزار مدینہ ریلوے اسٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 114 واں ماہانہ درس قرآن حدیث بعنوان عظمت والدین برائے ایصال ثواب زیرِ صدارت صاحبزادہ قاری محمد احمد فیض گولڑوی چشتی نظامی منعقد ہوا. جس میں خطیب پاکستان پیر سید ظہیر احمد شاہ الہاشمی نے خصوصی خطاب کیا.جبکہ نقابت کے فرائض صاحبزادہ حافظ محمد عبیداللہ بلال چشتی نے کی.اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیر سید ظہیر احمد شاہ الہاشمی نےکہا کہ حضورﷺ کے پاس بنو سلمہ کا ایک شخص آیا اور اُس نے نبی کریمﷺسےدریافت کیا کہ یارسول اللہ میرے والدین کی وفات ہوچکی ہے کیا ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی کوئی صورت ہے، جس کو میں اختیار کروںآپ نےفرمایاکہ ہاںان کے لیے دُعا و اِستغفار کرنا،ان کے بعد ان کی وصیت کو نافذ کرنا،ان کے متعلقین سے صلہ رحمی کرنااور ان کےدوستوں سے عزّت کے ساتھ پیش آنا بھی اجر ہے۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک عظیم نعمت ہے،ہمیں اس دور میں اولادکو والدین جیسی نعمت کی قدر کرنے کی ترغیب دیں،حضور سید عالم محمد ﷺ نے والدین کی خدمت و اطاعت کو جہاد ایسی عظیم عبادت وسعادت پر بھی ترجیح دی حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول ﷲ ﷺ کے پاس جہاد میں شریک ہونے کی غرض سے حاضر ہواتو نبی کریم ﷺ نے اس سے پوچھا کہ کیا تمہارے ماں با پ زندہ ہیں اس نے کہا جی ہاں زندہ ہیں تو آپ ﷺنے فرمایا کہ جائو اپنے والدین کی خدمت کرو یہی تمہار اجہاد ہے،عظمت والدین برائے ایصال ثواب اور امت مسلمہ اور ملک وملت کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button