موٹروےپولیس اور ٹویوٹا موٹرز فیصل آباد کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) موٹروےپولیس اور ٹویوٹا موٹرز فیصل آباد کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایم فور ون قلب عباس سپرا ، سیکٹر ایم ٹی او چوہدری حفیظ گجر جبکہ ٹویوٹاموٹرز فیصل آباد کی جانب سے اظہر سعید جنرل مینجر اور ڈپٹی جنرل مینیجر عطاء ڈار نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر جنرل مینجر اظہر سعید صاحب نے موٹروےپولیس کی قومی خدمات کو سراہا۔ ایم او یو کے مطابق موٹروے پولیس کی گاڑیوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جاے گا ۔موٹروے پولیس افسران کو بھی یہ سہولت میسر ہو گی۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور قلب عباس سپرا نے ٹویوٹا موٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ عوام کی جان ومال کی حفاظت اولیں ترجیح ہے۔ چنانچہ شاہراہوں کی نگرانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button