پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی علم کی مشعلیں روشن کرنے میں شبانہ روزمصروف عمل ہیں، خلیق نیازی

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈائریکٹرایجوکیشن پلس سکول سسٹم پروفیسر ڈاکٹرمحمد خلیق نیازی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ شاندار پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی علم کی مشعلیں روشن کرنے میں شبانہ روزمصروف عمل ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہارادارہ ھذا کی سالانہ پرُوقار تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مہمانان خصوصی پیرڈاکٹرمحمد سلیم غازی چشتی نظامی،صدر مجلس مفاد عامہ عارف جانباز قاضی،مذہبی سکالرمولانا ڈاکٹروحکیم پیرمحمد رفیق انور چشتی،سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو،محمد انیس الرحمن رحمانی،حاجی جمیل احمد نزیر،صاحبزادہ نعیم الرحمن چشتی نظامی،سرکارصاحبزادہ فضل الرحمن چشتی نظامی نے اپنے دست مبارک سے کامیاب طلباء وطالبات میں گراں قدرانعامات بھی تقسیم کیے،قبل ازیں وطن سے محبتوں کا اظہارکرنے کے لیے ملی نغمے اوررنگا رنگ ٹیبلوزبھی پیش کیے،انہوں نے مزیر کہا کہ کسی بھی قوم میں علم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی لیڈر پیدا نہیں ہو سکتے کیونکہ اساتذہ ہی اچھی لیڈر شپ کے ذریعے قوم میں انمول ثپوت پیدا کرتے ہیں،مہمانان خصوصی نے مذکورہ ادارہ کی تعلیمی میدان میں شاندارخدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، کلاسزمیں ذہین وفطین طلباء طالبات کو اعلیٰ نمبروں سے مثالی کامیابی کے حصول پردلی مبارک باد بھی پیش کی،مزید کہا کہ بچے کھلتے پھول پاک وطن کا تابناک مستقبل اورلازوال قیمتی سرمایہ ہیں،ان کی شاندارخطوط پرتعلیم وتربیت اوراعلیٰ کردارسازی کی جانب خصوصی توجہ دے جائے،مہمانان خصوصی نے ادارہ کے شاندارڈسپلن شفاف اورپرامن ماحول کی بھی تعریف کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button