ڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں قائم میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ڈویژنل پبلک سکول ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں قائم میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ امتحانی مراکز میں، عملے کی حاضری، صفائی ،سیکیورٹی، دستیاب سہولیات اور پیپرز کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی رول نمبر سلپس اور امتحانی کاپیاں بھی چیک کی۔ متعلقہ افسران کو شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد طاہر منصور کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات فل پروف کیے گئے ہیں۔ سوالیہ پیپرز کی ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل کو شفاف بنایا گیا ہے تاکہ کسی کا حق متاثر نہ ہو سکے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button