ضلع بھر میں آزمائشی بنیادوں پر "نگہبان رمضان پیکج” کی فراہمی جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہاہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں آزمائشی بنیادوں پر "نگہبان رمضان پیکج” کی فراہمی جاری ہے 1990مستحقین میں نگہبان پیکج بیگز تقسیم کردیے گئے ہیں۔ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں493 ، گوجرہ میں759 ، کمالیہ میں414 اور پیر محل میں 324 نگہبان پیکج بیگز مستحقین کی دہلیز پر حوالے کیے جا چکے ہیں۔ نگہبان پیکج بیگز میں اشیائ خوردونوش کی بہترین کوالٹی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ عملہ مستحقین کو ان کے گھر کی دہلیز پر فوڈ ہیمپرفراہم کریں گے۔ اس سلسلہ میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر براہ راست اس عمل کی نگرانی بھی کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق مستحق افراد کو رمضان کی برکتیں سمیٹنے کے لیے ان تک مفت راشن کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے نمائندے متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ 10 رمضان المبارک تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button