لیڈز سکول سسٹم فروغ تعلیم کے سلسلہ میں بھر پور کر دار ادا کر رہا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) لیڈز سکول سسٹم فروغ تعلیم کے سلسلہ میں بھر پور کر دار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل لیڈز سکول ٹوبہ محمد نعیم نے سکول کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب میں معروف صحافی محمد آصف حسین رانا سمیت ادارہ کے طلبہ و طالبات ، ان کے والدین اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی لیڈز سکول سسٹم ٹوبہ کے ہو نہار طلبہ و طالبات نے نمایا ں پو زیشنیں حاصل کر کے اپنی علمی قابلیت کا لو ہا منوایا ہے ،جو بچوں کی شاندار تعلیمی کار کر دگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر معروف صحافی محمد آصف حسین رانا کا کہنا تھا کہ لوگوں سے اپیل کی کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ،اور انہیں لازمی طور پر سکولوں میں بجھوائیں ،تاکہ وہ پڑھ لکھ کر مستقبل میں خود پر عائد ہونے والی قومی ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ برآ ہو سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے شاندار رزلٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹیچروں اور والدین نے بھرپور محنت کی ہے اس موقع پر امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button