ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پررمضان المبارک2024کا سکیورٹی پلان جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پررمضان المبارک2024کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا رمضان المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلع بھر میں کل212مساجد جن میں اے کیٹگری کی 09اوربی کیٹگری کی89 مساجداسی طرح ضلع بھر کی19امام بارگاہوں پر کل 640افسران و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ432ولنٹئیر اشخاص، 229پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کی سی کیٹگری کی مساجد اور امام بارگاہوں پر ولینٹئراشخاص،پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز سر انجام دیں گے اہم مساجد اور امام بار گاہوں میں واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں مساجد اور امام بارگاہ میں آنے والے افراد کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹرچیکنگ کی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے نگہبان پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانوں کو رمضان راشن بیگ دیے جا رہے ہیں جس سے ضلع بھر میں 1 لاکھ 33ہزارخاندان رمضان راشن بیگ سے مستفید ہونگے۔واضح رہے کہ نگہبان پروگرام کے تحت راشن تقسیم کے عمل میں بھی پولیس کے جوان ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے ضلع بھر کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کریں، ملازمین کو ڈیوٹی پر جانے سے پہلے ڈیوٹی بارے بریف کریں اور دوران ڈیوٹی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اورالرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button