ماہ رمضان میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک مسلسل ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک مسلسل ہے۔ اس ضمن میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ سے عام بازار تک اشیاءکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرکی فروٹ و سبز منڈی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے روزمرہ استعمال کی سبزیوں،پھلوں کے نرخوں ، ڈیمانڈ،سپلائی بارے استفسار کیا اور اپنی نگرانی میں آلو،پیاز, کھجور کی بولی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیج ہے۔ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ اوور چارجنگ ،ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button