ہمارا مقصد پسماندہ علاقہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) احمد ماڈل سکول 361 گ ب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت کامران نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پسماندہ علاقہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی ہے ۔ سالانہ تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت کامران نے احمد ماڈل سکول 361 گ ب کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ہمارا علاقہ دیگر بنیادی سہولیات کی طرح تعلیمی حوالہ سے بھی پسماندگی کا شکار تھا ۔ اس لیے ہم نے اپنے علاقہ میں معیاری درسگاہ کا قیام عمل میں لایا اللہ تعالیٰ کا شکر کا بے حد شکر ہے کہ ہمارا ادارہ علاقہ میں بہتر تعلیم فراہم کر رہا ہے جس کی وجہ سے ادارہ پر والدین کا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلباء و طالبات میں اصافہ ھو رھا ھے پرنسپل مسز عروسہ کرم الہیٰ کا کہنا تھا کہ یہ علمی درسگاہ کاروباری حیثیت نہیں رکھتی بلکہ عملی تشنگی دور کرنے کے لیے بنائی گئی ھے جس کی وجہ سے مقبولیت میں اضافہ ھوا ھے سالانہ تقریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلو ۔ڈرامے۔ مزاحیہ خاکے اور ملی نغمے پیش کئے جنہیں بچوں کی ماؤں نے خوب سراہا ۔ تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button