ضلع بھر کیلئے شجرکاری ہدف 4 لاکھ 93 ہزار پودے کا دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیورورپورٹ ) حکومت پنحاب کی ہدایت پر ضلع بھر کیلئے شجرکاری ہدف 4 لاکھ 93 ہزار پودے کا دیا گیا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے آفس میں معروف صحافی محمد آصف حسین رانا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے موسم بہار میں شجرکاری کے لئے 22 محکموں کو ٹارگٹس تفویض کیا گیا شجر کاری کی اہمیت اور حالیہ مہم بارے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائےاور ہر شہری اپنے حصے کا 1 پودے لگا کر مہم کو کامیاب بنائیں اور رمضان نگہبان پیکج بارے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 60 ہزار 475 مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج انکی دہلیز پر حوالے کیا جا چکا ہےڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کیمطابق مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی جاری ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکیج فراہمی سے مستحقین کی عزت نفس کی پاسداری کیلئے کرائی ہے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button