چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ نے ضلع کونسل کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ نے ضلع کونسل کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈی او آر علی رضا،سب انجینئر شوکت ودیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں شجرکاری پر زور دیا جارہا ہے،ماحولیاتی آلودگی کو شکست دینے کا واحد ہتھیار زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے۔ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب کرکے نئی نسل کو خوبصورت اور سرسبز پاکستان دیں شہری قومی ذمہ داری سمجھ کر پودوں کی حفاظت کریں تاکہ شجرکاری کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔اسموقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل اپنی حدور میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کا کام شروع کردیاہے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button