کھیلوں کافروغ صحت مند معاشرہ کے قیام کی ضمانت ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) کھیلوں کافروغ صحت مند معاشرہ کے قیام کی ضمانت ہے نوجوان نسل کو چاک وچوبندرکھنے کیلئے کھیلوں کے میدان زیادہ سے زیادہ آبادکرنے کی ضرورت ہے حکومت کو چاہئے کہ سپورٹس سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے۔ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں رمضان المبارک فائیو میچز ہاکی سیریزکا میچ پنجاب رینجر بل مقابلہ گوجرہ کلب کے درمیان ہوا جس کے مہمان خصوصی گوجرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری و چوہدری عبدالرحمن جٹ تھے انھوں نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا سیریزمیں پنجاب رینجرزاورگوجرہ ہاکی کلب کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسرمحمدشرجیل اوراستاد اسلم روڈاہاکی کلب کے چیف کوچ خاورجاوید انٹرنیشنل، دیگر کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔مہمان خصوصی نے کہاکہ معاشرہ کو برائیوں سے پاک بنانے کیلئے کھیل سرگرمیوں کافروغ بہت ضروری ہے جس کیلئے ملک کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردارادا کر نے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنے قومی کھیل ہاکی میں نام پیدا کر کے سبز ہلالی پرچم کو دنیا ہاکی میں لہراسکیں اورملک وقوم کانام روشن ہوسکے اور ہاکی میں کھوئے ہوئے اعزازات کو دوبارہ حاصل کر نے میں کامیاب ہو سکیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازاور وزیر کھیل سمیت دیگر ارباب اختیار سے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر نے کامطالبہ کیاہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button