معروف صحافی محمد آصف حسین رانا نےلوکل گورنمنٹ کے آفیسر غلام شبیر اور میاں اکرم سہیل سے ان کے آفس میں ملاقات کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیورورپورٹ )معروف صحافی محمد آصف حسین رانا نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں اکرم سہیل سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں اکرم سہیل نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت لوکل گورنمنٹ ضلع کی 85 یونین کونسل میں پودے لگائی گی اور ہر یونین کونسل میں 200 پودے لگائے جائیں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محمد اکرم نے کہا کہ درخت لگا کر ہی ماحول کوصاف بنایاجاسکتا ہے۔ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، ہر شہری شجرکاری مہم میں ضرور حصہ لیں اس موقع پر معروف صحافی محمد آصف حسین رانا کا کہنا تھا کہ ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ اپنے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اس پودے کی مناسب نگہداشت اور حفاظت بھی کی جائے تا کہ وہ تنا ور درخت بن کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button