ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم رمضان سے مجموعی طو رپر 29036 انسپکشنز کیں اور گرانفروشوں کو 15 لاکھ68 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا۔ 15دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج،90 دکاندار گرفتار جبکہ 1 دکان کو سیل کیاگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر انتظامی افسران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر محکموں کے افسران مختلف بازاروں، بلاکس،محلوں اور تحصیلوں میں پرائس چیکنگ کرر ہے ہیں اور موقع پر ناجائز منافع خوروں کو شکنجے میں لا رہے ہیں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button