ڈی پی اوٹوبہ عبا دت نثا ر کی زیر قیادت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈی پی اوٹوبہ عبا دت نثا ر کی زیر قیادت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار کی سربراہی میں ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی اوٹوبہ عبا دت نثا رکی زیر قیادت پتنگ بازی کے مضمرات سے متعلق آگاہی واک کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار،ڈی ایس پی ٹریفک آصف رحیم بٹ ، ڈپٹی کوارڈینیٹر پریس کلب ٹوبہ و معروف صحافی محمد آصف حسین رانا سمیت دیگر پولیس افسران و ملازمان، ریسکیو 1122،تاجر و صحافی برادری ،سول سوسائٹی،پولیس انٹرن شپ پروگرام و دیگر سکولوں کالجز کے طلباء نے بھر پور شرکت کی آگاہی واکے کے اختتام پر پتنگیں اور ڈوریں بھی جلائیں گئیں۔اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار کا کہنا ہے۔پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل بن چکا ہے اس خونی کھیل کو کھیلنے سے اجتناب کریں۔
موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور گردن پر مفلر وغیرہ لپیٹ لیں اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ ضرور لگوائیں چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل کے آگے بٹھانے سے پرہیز کریں اگر کوئی آپ کے آس پاس پتنگ بازی یا پتنگ فروشی کرے تو اس کی اطلاع فوراً 15پر دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر زیر و ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی تا ہم پتنگ بازی کے مکمل خاتمہ کے لیے والدین اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بچوں کو خونی کھیل سے روکیں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button