وسطی ایشیاء کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جس برانچز 150 شہروں میں قائم ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) کلسٹر ہیڈپنجاب کالجزرفعت اقبال نے کہاہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز وسطی ایشیاء کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جس برانچز 150 شہروں میں قائم ہیں اور طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب کالج کیطرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالج حطیم رفعت، پرنسپل کالج محسن بخاری، صدرمجلس مفاد عامہ عارف جانباز قاضی ،سرپرست اعلیٰ پریس کلب وسابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو،پروفیسرحافظ محمدطاہر محمود الحسینی،سابق ناظم میاں طارق سعید،محمد آصف ندیم،عمران یوسف،سابق کونسلر چوہدری سلطان سمیت معززین شہر،مختلف سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے پرنسپلز و اساتذہ اکرام نے کثیر تعداد میں شریک کی،انہوں نے مزید کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام نے ہمارے ادارے پرہمیشہ اعتماد کیا ہے اورہم انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اس سال بھی بورڈ کے امتحانات میں پنجاب کالج کے طلبا و طالبات نے سات پوزیشز حاصل کی ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button