ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے امتحانی مراکز ڈگری کالج اور سلیم حبیب سکول کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے امتحانی مراکز ڈگری کالج اور سلیم حبیب سکول کا دورہ کیا انہوں نے امتحانی مرکز میں عملے کی حاضری، صفائی، سکیورٹی، دستیاب سہولیات اور پیپرز کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے طلباسے سنٹر میں انتظامات،عملے کے رویے بارے بھی بات چیت کی جس پر طلبا نے امتحانی عمل پر اطمینان کااظہار کیا۔ اس موقع پر اے ایس محمد فہیم ، سی او ایجوکیشن طاہر منصور اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں امتحانات شفاف طریقے سے جاری ہیں امتحانی مراکز میں طلبا و طالبات کو پر سکون ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی سنٹر کے اندر ہرگز داخلے کی اجازت نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں پیپرز کی ترسیل وتقسیم کے طریقہ کار کو شفاف بنایا گیا ہے اور امتحانی مراکز میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔
۔۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button