ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساجد حسین نے سبزی منڈی کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساجد حسین نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں وسبزیوں کی مقدار اور بولیوں کے طریقہ کارسے آگاہ کیاگیا
۔۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button