ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیرصدارت پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ،گڈ گورننس اور سی ایم پنجاب شکایت پورٹل کے حوالہ سے اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیرصدارت پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ،گڈ گورننس اور سی ایم پنجاب شکایت پورٹل کے حوالہ سے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی و لائن ڈیپارٹمنٹس کے تمام افسران نے شرکت کی۔ ایس این اے محمود احمد نے اجلاس میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ،گڈ گورننس اور سی ایم پنجاب پورٹل پر شکایات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔اجلاس میں تمام محکمہ جات اور انتظامی افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ سی ایم پورٹل کمپلینٹ سیل سے عوام کی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ پورٹل اکاﺅنٹ پر شکایات کا ازالہ کرنے کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کو سو فیصد عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہاکہ تمام افسران شکایات کو حل کرنے میں کسی بھی تاخیر کے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ جو محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button