ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عیدالفطر کے حوالے سے ریسکیو و سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔عیدالفطر پر پارکوں اور پبلک مقامات پر جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونگے۔بازاروں میں تجاوزات کا صفایا،نیٹ اینڈ کلین کیلئے چھڑکاو¿ بھی ہوگا۔حادثات کی روک تھام کیلئے تمام محکموں کو مشترکہ ورکنگ کرنیکا حکم،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔منظم اقدامات کی بدولت افسران کو عید پر واضع تبدیلی کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے موقع پر تمام افسران کو کسی بھی ایمرجنسی میں اپنے فرائض سے آگاہ ہونا چاہیئے،ٹیم ورک اور باہمی روابط سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے با آسانی نمٹا جا سکتا ہے،دینی تہوار کے موقع ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، بروقت طبی امداد وقت کا تقاضا ہے،مشترکہ ہینڈلنگ سے معاملات بہتر ہوتے ہیں،چاند رات پر رش میں سکیورٹی پلان کے مطابق تمام افسران الرٹ رہیں،تاجر نمائندوں سے رابطے کرکے معاملات میں بہتری لائے جائے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنس آفیسر میاں فراز منیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جدید میکانزم کے تحت کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹے کیلئے تیار ہیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر علی سمیر،. ڈی ایس پی ٹریفک عبدالرحیم ، سی ڈی او محمود حسین گل،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، چیف آفیسر ضلع کونسل رو¿ف گجر و میونسپل کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button