عیدالفطر کے موقع پر دوستانہ کرکٹ میچ رسالہ چیمپین کلب نے 66 رن سے جیت لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) عیدالفطر کے موقع پر دوستانہ ٹیپ بال کرکٹ میںچ چیمپین کلب اور سپر سٹار کلب میں چک نمبر 329 ج ب چھوٹا رسالہ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں معروف صحافی و ڈپٹی کوارڈینیٹر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی رسالہ چیمپین کلب نے اچھی پرفارمنس کرتے ہوئے 12 اوورز میں 4 کھلاڑوں کے نقصان پر 123 رن کا ٹارگٹ دیا لیکن سپر سٹار کلب سات اوور میں 56 رن پر ہی آل آوٹ ہوگی بیسٹ پلیئر کا مین آف دا میچ محمد زکریا نے حاصل کیا اس موقع پر معروف صحافی و ڈپٹی کوارڈینیٹر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین کا کہنا تھا کہ کھیلیں بھی حوصلہ اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ ہمیں فوری فیصلہ لینے میں بھی مدد کرتے ہیں اور ہمارے سوچنے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔ کھیلوں سے ہی ہمارے اندر جیت اور شکست کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ کرکٹ جیسے کھیل ہماری جسمانی تندرستی اور طاقت کو فروغ دیتے ہیں۔ اس موقع پرعمر حیات بھولا، گلبہار حسین ، ڈاکٹر وہاب ، زین الحسن ( پنجاب پولیس) ، ڈاکٹر لقمان قادر سمیت علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button