جب بھی کسی بنی یا رسول نے کلام الٰہی پڑھا تو شیطان نے لوگوں کے دلوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوارقومی اسمبلی ایم اے106 خالد نواز سدھرائچ نے کہا ہے کہ جب بھی کسی بنی یا رسول نے کلام الٰہی پڑھا تو شیطان نے لوگوں کے دلوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، اللہ تعالیٰ نے وہ رکاوٹ دور کر کے اپنے کلام کو مضبوط کردیا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہم آواز گروپ کی جانب افطار ڈنرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر محمد ذیشان ارشد ایڈووکیٹ، ،چوہدری ساجد کھیڑا ایڈووکیٹ ، مولاناپیر شمس الزماں قادری، پیرصوفی ڈاکٹر محمد سلیم غازی چشتی نظامی،صدر مجلس مفاد عامہ عارف جانباز قاضی ،سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو ،سماجی شخصیت شیخ محمد امجد،رانا محمدطیب شہزاد،عمران اسلم،ریحان شاہد،فیصل کھوکھر ،حاجی توقیر،ساجد عمران،محمد نوید سمیت سیاسی سماجی صحافتی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی،انہوں نے مزید کہا کہ شیطان کی یہ سازش ان لوگوں کے لیے فتنہ تھی جن کے دل سخت تھے،اللہ کی طرف سے حق ہے ان کا ایمان مزید پختہ ہوجائے اور ان کے دل اللہ کے حضور جھک جائیں،اور اللہ اہل ایمان کو سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے اور کافر قیامت تک شک میں ہی پڑے رہیں گے،ایمان والے نعمتوں کے باغات میں ہوں گے اور کافروں کے لیے ذلت والا عذاب ہوگا

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button