ظلم کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے صحافی بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( بیورورپورٹ ) ظلم کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے صحافی بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار معروف صحافی محمد آصف حسین رانا نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 3مئی آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے ورلڈ پریس فریڈم ڈے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال تین مئی کو منایا جاتا ہے اس کا آغاز 1993سے ہوا تھا اس دن کے منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلیے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش خطرات کے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں ہے اگر صحافی حقائق پر مبنی رپورٹ کسی کے خلاف لکھے تو اسے بلیک میلر اگر کسی کے حق میں لکھے تو اسے لفافہ صحافی کا نام دیا جاتا ہے عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے والے بہت سے صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ہم ظلم کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہونے والے صحافی بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button