سی پی ڈی آئی کی جانب سے معلومات تک رسائی کے ذریعے شفافیت کے فروغ کے لیے دو روزہ آگاہی پروگرام

ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ) سی پی ڈی آئی کی جانب سے معلومات تک رسائی کے ذریعے شفافیت کے فروغ کے لیے دو روزہ آگاہی پروگرام منعقد ہوا، جس میں معروف صحافی عمر چیمہ نے پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2013 کے بارے میں آگاہی دی اور معروف صحافی محمد آصف حسین رانا سرٹیفکیٹ وصول کر رہے ہیں اس موقع پرڈائریکٹر جوائے فاونڈیشن صادق یعقوب،پروگرام کوآرڈینیٹراقصیٰ ، فیصل منصور، محمدشاہد، سرپرست اعلیٰ پریس کلب عمران ندیم سدھو،صدرمولانامحمدرفیق انور چشتی،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد سلیم غازی،میاں منصوررفیق،آغا سلیمان،برہان بابر،میاں عبدالجبار طاہر،ساجدمجیدانور،ملک محمد امین،عامرنوید سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ وفاق و پنجاب آر ٹی آئی ایکٹ 2013 کے فروغ اور آگاہی کے لیے اس طرح کے سیشن کے انعقاد پر سی پی ڈی آئی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انفارمیشن کمیشن اس ایکٹ کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار ہوتا ہے،عمر چیمہ بے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت معلومات کے حصول کا حق استعمال کریں تاکہ مختلف سرکاری محکموں کو جوابدہ بنایا جا سکے،انہوں نے سی پی ڈی آئی سے آر ٹی آئی ایکٹ پر ایک بروشر کی درخواست کی تاکہ وہ اسے خود پرنٹ کر کے لوگوں میں بیداری کے مقصد سے تقسیم کر سکیں،بعد ازاں شرکت کرنے والے صحافیوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button