ملک بھرکی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹوبہ کے مرکزی دفتر میں یومِ تکبیر منایا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ملک بھرکی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹوبہ کے مرکزی دفتر میں یومِ تکبیر منایا گیا ۔یوم تکبیر ہر سال28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے28مئی1998کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔ اسطرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بھٹو سے لے کر میاں نواز شریف کے دور میں دھماکوں تک ہر حکمران اور سائنسدانوں کا ناقابل فراموش کردار رہا ہے اس موقع پر معروف صحافی محمد آصف حسین راناسمیت سیاسی وسماجی شخصیت نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button