یوم تکبیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے ریلی کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )یوم تکبیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ضلعی افسران، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شروع ہوکر شہباز چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء نے قومی پرچم تھام رکھےتھےاورپاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائےگئے۔شرکاء نے کہا کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔آج کے دن پوری قوم نے پاکستان کی سالمیت کیلئے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ آج بھی یوم تکبیرسبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button