گندم خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم میں مبینہ کرپشن اور بد عنوانی،ایف آئی اے نے پاسکو کے 2افسران کو گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے) گندم خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم میں مبینہ کرپشن اور بد عنوانی،ایف آئی اے نے پاسکو کے 2افسران کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے کی ٹیم نے پاسکو سنٹر نواں لاہور کے اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر امیر علی انچارج پاسکو،اسسٹنٹ پرچیزانسپکٹر پاسکو حافظ نعمان ثاقب سے گندم خریداری کیلئے جاری کئے گئے باردانہ کا ریکارڈ طلب کیا،ریکارڈ کی چھان بین کے دوران مذکورہ ملازمین کے بیانات میں تضاد کے باعث مکمل تحقیقات میں سامنے آیا کہ پاسکو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زونل ہیڈ خورشید عالم نیازی اور پروجیکٹ مینجر عارف ثاقب کے کہنے کے مطابق 16ہزار 850تھیلے منظور نظر فلور ملز اور بااثر شخصیات میں تقسیم کئے گئے،اور ان کے ریکارڈ میں رد و بدل کیا گیا،فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی ایف آئی آر کے مطابق 16ہزار سے زائد تھیلے جن میں تقسیم کئے گئے ان میں بابر فلو ر ملز ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 2ہزار بیگزباردانہ،شفقت محمود ولد فقیر محمد سکنہ خانقاہ ڈوگراں کو 4ہزار بیگز باردانہ،ملک احمد سکنہ 4ہزار بیگز باردانہ،رانا منظور سکنہ جھنگ کو 3ہزار بیگز باردانہ،ملک اظہر سکنہ جھنگ کو 1850بیگز باردانہ اور مزمل سکنہ چنیوٹ کو 2ہزار بیگز باردانہ بغیر ریکارڈ دیا گیا،اور اس باردانہ کا اندراج گنی بیگز سیکورٹی رجسٹر میں نہ کیا گیا،گرفتار پاسکو ملازمین نے ایف آئی اے کو بتایا کہ پاسکو زون ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام خریداری سنٹرز پر اسی طریقے کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے،ایف آئی اے نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں،جبکہ کسان تنظیموں کے رہنماؤں ممتاز دولتانہ اور میاں زاہد پرویز نے کسانوں کے ساتھ بد عنوانی کرنے والے پاسکو افسران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button