کالج آف نرسنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ میں نوجوان طالبات کے ساتھ ایک اہم مکالمہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) کالج آف نرسنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سائیکوپ کے زیرانتظام چناب سول سوسائٹی اور فافن کے زیر نگرانی نوجوان طالبات کے ساتھ ایک اہم مکالمہ منعقد ہوا جس کا مقصد سیاسی اور سماجی تفریق کو کم کرنا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کو پیش کرنا تھا۔ کس موقع پر چناب نیٹ ورک کے کنوینر عارف جانباز قاضی ، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میاں محمد نعیم ، فافن کے نماؒندہ کلیم اللہ خان اور نرسنگ یالج کی سپروائزر میڈم سمیہ شاہدنے بھی خطاب کیا ۔ اس مکالمے میں کالج کی طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر طالبات نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیے، جس میں مندرجہ ذیل مطالبات شامل تھے:
پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یونیورسٹی کا قیام۔لوکل یوتھ کے لیے نوکریوں اور انٹرن شپ شامل کرنا۔کھیلوں کے گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لانا۔ کیڈٹ اور میڈیکل کالج کی فوری منظوری ۔ نوجوانوں کے کاروبار اور ٹیکنیکل اسکول کی فیس معاف کرنا۔سٹوڈنٹ ویزا کے لیے اقدامات کرنا اور سی پیک میں نوجوانوں کی شمولیت۔آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لانا۔پاکستان اور چین کے نوجوانوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا۔فری وائی فائی زون کا قیام۔فنی تربیت کے مراکز کا قیام۔یوتھ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا قیام۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اپگریڈیشن۔
ماں اور بچے کی صحت کے لیے الگ سے ہسپتال بنانا۔سڑکوں کی فوری مرمت۔ لوکل یونین کونسل لیول پر یوٹیلیٹی سٹور کا قیام۔ تحصیل کی سطح پر لوکل یوتھ کی سلیکشن کمیٹی بنانا اور ان کے کھیلوں کے مقابلے کروانا۔ میونسپل کمیٹی کی بحالی۔ پرائمری ایجوکیشن کے اسکول کو انٹرمیڈیٹ تک اپگریڈ کرنا۔گلیوں، سڑکوں کی صفائی اور سٹریٹ لائٹ کا انتظام۔ علاقے میں بجلی کا بحران ختم اور ناجائز ٹیکسز کی بھرمار کو ختم کرنا۔
یونین کونسل لیول پر مذہبی، سیاسی اور سماجی ہم آہنگی پر تقریری مقابلے منعقد کرنا۔ تعلیمی اداروں میں جنسی، جسمانی اور ذہنی تشدد کی روک تھام کے لیے آگاہی پروگرامز کے انعقاد، لائحہ عمل اور قانون سازی کے عمل کو یقینی بنانا۔ضلعی سطح پر بنیادی سہولیات سے آراستہ فی میل اور میل ہاسٹل کا قیام۔ سٹوڈنٹس کی ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
اختتام پر، تمام طالبات اور چناب نیٹ ورک (SYCOP) اور FAFEN نے زور دیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد سے ہی ان کے مطالبات پورے ہو سکیں گے۔ انہوں نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے ہی نوجوانوں کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور سماجی و معاشی ترقی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ یہ انتخابات نوجوانوں کو اپنے حقوق اور سہولیات کے حصول کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر صبا قادر ، سابق چیرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو ،مس کرن حسن ، سویر احمد خان ، محمد آصف ندیم ، شیخ محمد امجد اور میاں اویس افضل بھی موجود تھے ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button