ڈسٹرکٹ جیل میں غیر قانونی اقدامات کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈسٹرکٹ جیل میں غیر قانونی اقدامات کا بڑا اسکینڈل سامنے اگیا ڈپٹی سپرینڈنٹ رانا صداقت سمیت پانچ اہلکار معطل ڈی آئی جی کامران انجم نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی رپورٹ میں مزید سخت کاروائی کی سفارشات ، ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ پر جیل میں آنے والے افراد کی ہتک آمیز تصاویر بنا کر اور اہم ریکارڈ باہر پرائیویٹ افراد اور مخالفین کو مبینہ طور نظرانوں کے عوض دینے کا الزام سچ ثابت ہونے پر معطل کیاگیا ہے ڈپٹی سپرینڈنٹ رانا صداقت جیل اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرکاری ریکارڈ جیل سے باہر دیا ڈپٹی کے اس گھنونے غیر قانونی اقدام میں دیگر پانچ اہلکار بھی ملوث پائے گئے ڈی ائی جی جیل کامران انجم نے اپنی انکوائری رپورٹ میں ڈپٹی سمیت پانچ اہلکاروں کو گنہگار قرار دیا ڈی آئی جی کامران انجم نے کہا کہ جیل کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ شخص کو باہر دینا انتہائی غیر قانونی اقدام ہے چند روز قبل ڈپٹی رانا صداقت نے معمولی جھگڑے کے جرم میں جیل آئے شہری کی ہتک امیز تصویر ان کے مخالفین کو بھجوائی مخالفین نے شہری کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ اور اہم معلومات باہر دینے والے ملازمین اور اس گھناونے اقدام میں ملوث دیگر پرائیوٹ لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تا کہ آئندہ کسی کی عزت نفس مجروح نا ہو ۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button