ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع ٹوبہ کے ترقی پانے والے پولیس افسران کو اُنکی فیملیز کے ہمراہ باقاعدہ پرموشن بیجز لگادیئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے اپنے آفس میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پا نے والے 8 پولیس افسران کو اُنکی فیملیز کے ہمراہ پرموشن بیجز لگادیئے۔ کانسٹیبل کے عہدہ سے ترقی پا کر سے ہیڈ کانسٹیبل بننے والوں میں خاور عباس،محمد زبیر اسرار،مبشر سبحانی،اشتیاق احمد،عرفان حیدر،سرفراز احمد،شہزاد حمید اور حماد اسلم ہیں۔اس موقع پرڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار نے ترقی پانے وا لے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی قیادت میں پولیس ملازمان کی محکمانہ پرموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے تندہی، خلوص نیت اور پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے سے ترقی کے امکانات بڑھتے رہتے ہیں اب آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے آپ سب اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سرانجام دیں اور سچے دل سے مخلوق خدا کی خدمت کریں۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سعید احمد اور ڈی ایس پی لیگل طاہرمقصود بھی ان کے ہمراہ تھے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button