پیرمحل کے نواحی گاؤں 333 گ ب میں الہیٰ بخش نامی تاجر کو طارق نامی شخص نے اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) پیرمحل کے نواحی گاؤں 333 گ ب میں الہیٰ بخش نامی تاجر کو طارق نامی شخص نے اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔شہری گاؤں سے اپنی دکان پر شہر کی طرف جارہا ہے۔شہری کو گلی میں جاتے ہوئے طارق نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا اور اسے ابنی حویلی میں تشدد کا نشانہ بنا کر رسیوں سے باندھ دیا۔شہری کی بھائی کی 15 پر کال پر تھانہ چوکی جاکھڑا پولیس نے شہری کو بازیاب کروایا۔پولیس نے شہری کے بھائی سے موبائل فون چھین کر اس میں ملزموں کی ویڈیو ڈلیٹ کر دی۔چوکی انچارج نواز ملزموں کے ساتھ ساز باز ہو کر مدعی پر پریشر ڈال کر اسے صلح پر مجبور کررہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ چٹیانہ کی چوکی جاکھڑا ٹاؤٹوں کا گھڑ بن گئی ہے۔انچارج چوکی جاکھڑا نواز کے علاقہ بھر کے ٹاؤٹوں سے رابطے ہیں۔چوکی انچارج نواز مبینہ طور پر علاقہ کے لوگوں کے لیے درد سر بن گیا
چوکی میں کوئی بھی کام بغیر رشوت کے نہی ہوتا
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی انچارج کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button