ٹوبہ : نہر میں نہاتے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق عدنان دوستوں کے ہمراہ نہانے راجباہ ٹیکو پر گیا تھا ، لاش برآمد


ٹو بہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے ) نہر میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 153 گ ب اضافی آبادی کا رہائشی عدنان اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر میں نہانے کیلئے چک نمبر 323 ج ب قیام پور کے قریب واقع راجباہ ٹیکو پر گیا ، جہاں نہانے کے دوران وہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے پہنچ کر عدنان کی تلاش شروع کر دی اور ایک کلومیٹر کے فاصلہ سے اس کی نعش برآمد ہو گئی ۔ تھانہ صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button