وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بازار کے مشن پر ضلعی انتظامیہ گامزن ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بازار کے مشن پر ضلعی انتظامیہ گامزن ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اورچیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر میں تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے انجمن تاجران کے عہدیداران سے بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے موقع پر میٹنگ بھی کی،انجمن تاجران کے عہدیدار مزمل احمد، محسن ادریس،شفیق ببلی نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے دو دن میں تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات قائم کرکے بازاروں کی خوبصورتی متاثر اورلوگوں کو آمدورفت میں مشکلات ہیں۔دوکاندار ازخود تجاوزات اٹھا لیں بصورت دیگر ضبط میں کیا گیا سامان واپس نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لیڈیز پارک کو بھی آباد کیا جائے گا، لیڈیز پارک میں خواتین کو تفریح کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ میونسپل کمیٹی کے ریونیو میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی میں پارکنگ اسٹینڈ بھی بنایا جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button