گڈ گورننس اور عوامی فلاحی اقدامات میں بہتری کا ٹاسک کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ہمہ وقت متحرک ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا گڈ گورننس اور عوامی فلاحی اقدامات میں بہتری کا ٹاسک کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا پبلک سروس ڈیلیوری کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال، یونین کونسل آفس چک نمبر 388 اور ماڈل ویلج کا مشترکہ دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے وزیر اعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال کا چک نمبر 334 ج ب میں اچانک وزٹ کیا ،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ہسپتال میں موجود مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ادویات,الٹراساﺅنڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی چیک کیا اور وہاں موجود شہریوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال میں ڈاکٹر سے مشورہ، ادویات، الٹراساونڈ، ای سی جی ، الٹراساونڈ ، لیبارٹری ٹیسٹ اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات میسر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ ہسپتال میں دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا یونین کونسل آفس اور اب گاو¿ں چمکیں گے کام کا جائزہ لینے کیلئے چک نمبر 391 کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے یونین کونسل آفس میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور مہیا کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔اب گاو¿ں چمکیں گے پروگرام کے ایس او پیز گھرانہ نمبر، گلی نمبر ، کوڑا دان کی موجودگی کے مطابق صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے دیہی سطح پر گورننس بہتر ہوگی اور شہریوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا۔سینی ٹیشن ریکوری فیس کی پروگریس کو بھی بہتر بنایا جائے۔ ریکوری فیس میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو طب اور صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button