5 جون عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن، تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی بارے آگاہی واک کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 5 جون عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن، تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی بارے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کی۔ واک میں چیف آفیسر ضلع کونسلہر انور بیگ، سی او یونسپل کمیٹی محسن مظہر ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری اور معروف صحافی محمد آصف حسین رانا ، انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان انجمن تاجران کے عہدیداران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آگاہی واک میونسپل کمیٹی سے صدر بازار تک کی گئی جس میں شرکاء واک نے آگاہی بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صدر بازار ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہریوں میں 75 مائیکرون اور کپڑے کے بیگ تقسیم کئے گئے۔ شہریوں کو بیگ تقسیم کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر نے پلاسٹک کے بیگ استعمال سے ماحول پر ہونے والے اثرات بارے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو کپڑے سے بنے بیگ استعمال کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال ہر گز نہ کریں۔ یہ موذی امراض کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔ دکاندار سمیت تمام شہری پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔ شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء پر پابندی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی۔ضلعی انتظامیہ 6 جون سے ضلع میں پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء کی پیداوار اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائے گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button