چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کے حکم پر شبیر احمد پلمبر کا غیر قانونی واٹر سپلائی کے خلاف گرینڈ آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کے حکم پر شبیر احمد پلمبر نے شہریوں کےلیے پانی کی قلعت کو پورا کرنے کے لیے شالیمار ٹاؤن میں تقریبا 50 سے اوپر غیر قانونی واٹر سپلائی کے کنکشنوں کو منقطع کیا اس موقع پر ریکوری ٹیم کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنہوں نے غیر قانونی طور واٹر سپلائی کا کنکشن لگوایا وہ فوری طور پر اپنا کنکشن میونسپل کمیٹی سے لیگل کروائیں اس کے علاوہ نادہندگان بھی اپنے واجبات میونسپل کمیٹی میں جمع کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایف آئی آر درج کروائی جائیں گی اور معروف صحافی محمد آصف حسین رانا موقع پر پہنچے جہاں سیاسی پریشر اور سفارش کے باوجود واٹر سپلائی کے کنکشنوں کو منقطع کیا جا رہا تھا

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button