حکومت کے تمام وزرا سُست نظر آرہے ہیں، بلاول کا اظہار برہمی

حافظ آباد: شیخ مبشر حسینکی رپورٹ کے مطابق اب سے وزرا اور ارکان اسمبلی کام کرتے نظر آنے چاہیے، احکامات جاری

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

بلاول زرداری نے کہا کہ الیکشن کو بہت مہینے ہوگئے، پانچویں بار جیتے ہیں، لیکن وزرا اور ارکان اسمبلی میں سستی نظر آرہی ہے، اب سے وزرا اور ارکان اسمبلی کام کرتے نظر آنے چاہیے۔

بلاول نے حکومت کو ہدایت کی کہ کھلی کچہریاں لگائیں، صرف من پسند لوگوں سے نہیں بلکہ عوام سے رائے لیں اور حلقوں میں جائیں۔

بلاول بنے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں نہیں بلکہ عوامی رابطے انتخاب جتواتے ہیں۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے، میرٹ پر اچھے افسروں کو چنیں جو کام بھی کریں۔

بلاول نے کہا کہ کچھ وزرا اور ارکان اسمبلی کی رپورٹس اچھی ملتی ہیں، کچھ کی رپورٹس اتنی اچھی نہیں مل رہیں۔ آپس کی لڑائیوں کا نقصان حکومت کو نہیں ہونا چاہیے، ٹیم ورک کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button