پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

حافظ آباد (شیخ مبشر حسین) پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کے سہولت کے لیے 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جس میں سے دو خصوصی ٹرینیں کراچی سے چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایک خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور، فیصل آباد، سرگودھا اور لالہ موسیٰ کے لیے 14جون 2024 کو شام 6 بجکر 30 منٹ پر کراچی سٹی سے روانہ ہوگی۔

دوسری خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور اور ساہیوال 15 جون 2024 کو کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

پہلی خصوصی ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس کی ہوں گی جبکہ دوسری ٹرین میں 2 بزنس اور 2 اسٹینڈرڈ کلاس کوچز ہیں، بقیہ تمام اکانومی کلاس کوچز ہوں گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button