پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے ) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔ واک اور سیمینار کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ملک عباس ذوالقرنین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) زیشان لبھا مسیح نے کی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عدنان حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایگریکلچر) محمد نوشیر، ڈی او انڈسٹریز عارف حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین، مجلس مفاد عامہ کے صدر عارف جانباز قاضی , معروف صحافی محمد آصف حسین رانا ، سینئر صحافی لیاقت کامران سمیت میڈیا نمائندگان، فوڈ بزنس آپریڑز، سول سوسائٹی، سٹوڈنٹس و دیگر نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) ملک عباس ذوالقرنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کا مقصد فوڈ سیفٹی اور فوڈ کوالٹی جیسے چیلنجز سے نمٹنا اور محفوظ خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اچھی زندگی اور صحت مند معاشرے کے لیے محفوظ خوراک کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ذیشان لبھا مسیح نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے فوڈ اسٹینڈرڈ پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ عوام تک محفوظ صحت بخش اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عدنان حیدر نے عوام تک محفوظ اور صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ انھوں نےکہا کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے ویثرن اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمیں محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے پچھلے 06 ماہ کے دوران 12 ہزار 942 انسپکشنز کیں۔ ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اور 52 یونٹس کو سیل کر کے پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ عدنان حیدر نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 841 یونٹس کو 71 لاکھ 86 ہزار کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ ان کاروائیوں کے دوران ملاوٹی و غیر محفوظ خوراک کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران 08 ہزار 145 لیٹر ملاوٹی و جعلی دودھ، 01 ہزار 655 کلو گرام بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت، 02 ہزار لیٹر ناقص گھی و آئل اور 705 کلو دیگر ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کو ضبط و تلف کیا گیا ۔ 07 ہزار 468 لیٹر جعلی و غیر معیاری مشروبات، 840 کلو ملاوٹی و غیر معیاری مصالحہ جات، 02 ہزار 84 کلو ملاوٹی و غیر معیاری کیچپ، 1350 کلو ملاوٹی و غیر معیاری مائیونیز (mayyonese)، 805 کلو ملاوٹی بیسن کو بھی ضبط و تلف کیا گیا۔
کاروائیوں کے دوران جعلسازی و ملاوٹ میں استعمال ہونے والی 21 مشینز و آلات بھی ضبط کئے گئے ۔ معروف برانڈز کے 02 ہزار 627 پیکٹس جعلی مشروبات اور 5000 پیکٹس جعلی و غیر معیاری مصالحہ جات برآمد کر کے تلف کئے گئے۔ آلودہ و مضر صحت پانی سے برف بنانے پر 08 آئس فیکٹریز کو سیل کر کے پروڈکشن اصلاح تک بند اور 9 ہزار کلو مضر صحت و ناقص برف تلف کی گئی ۔ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیاہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button