محکمہ لائیو سٹاک کانگو وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے کسان لائیو سٹاک بیٹھک کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمدآصف حسین رانا سے ) محکمہ لائیو سٹاک کانگو وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے کسان لائیو سٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ لائیوسٹاک کے ریسورس پرسن ڈاکٹرحبیب سلطان نے مویشی پال حضرات کو چیچڑوں کے بخار سے بچائو کیلئے آگاہی دی اور چیچڑوں کے خاتمے کیلئے جانوروں کے باڑوں میں اسپرے بھی کی، اس موقع پر کانگو وائرس سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے ڈاکٹرحبیب سلطان کا کہنا تھاکہ محکمہ لائیو سٹاک نے ضلع بھر میں کانگو وائرس سے بچا ئوکیلئے چیچڑ مار مہم کا آغاز کر دیا ہے اور تمام لائیو سٹاک فارمرز جانوروں کو چیچڑوں کیخلاف ٹیکہ جات اور چیچڑ مار سپرے ضرور کروائیں۔ انہوں نے معروف صحافی محمد آصف حسین رانا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مویشی پال حضرات مویشیوں اور انکے باڑوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جانوروں کو خریدتے وقت احتیاط کریں، مویشی پال حضرات اورمحکمہ لائیو سٹاک کا عملہ، قصاب اور چمڑے کھالوں کی صنعت سے وابستہ افراد محتاط رہیں اور کام کے دوران دستانے، ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر لازمی اختیار کریں، تا کہ بعدازاں انہیں کسی مشکل، پریشانی یا مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جانوروں میں چیچڑوں سے پیدا ہونے والا کانگو وائرس جہاں جانوروں کا خون چوس کر انہیں کمزور کرتا ہے وہیں وہ سخت بخار کانگووائرس پھیلانے کا موجب بنتا ہے اس لئے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button